امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی اورسیاہ فام کوپولیس والوں نے ماردیا

واشنگٹن :امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف نفرت انتہا کوپہنچ گئی اورسیاہ فام کوپولیس والوں نے ماردیا،اطلاعات کے مطابق امریکا کے ہیوسٹن شہر میں امریکی پولیس اہلکاروں نے ایک اور سیاہ فام نوجوان کو گولی مار دی۔

سوشل میڈیا پر تازہ جاری ہونے والے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 21 سالہ سیاہ فام نوجوان نیکولس چاویز کو پولیس نے متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ نوجوان آرام سے ٹہل رہا ہے اور پولیس اس کو کچھ وارنگ کے بعد گولی مار کر ہلاک کر دیتی ہے۔

امریکی ریاست مینے سوٹا کا شہر مینیا پولس جہاں پچیس مئی کو ایک نسل پرست سفید فام پولیس افسر نے ایک سیاہ فام شہری جورج فلوئڈ کو گلا گھونٹ کر قتل کر ڈالا تھا۔ اس ہولناک قتل کے بعد ملک میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد کے خلاف عوام کا غصہ پھوٹ پڑا جو اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

Comments are closed.