مظفرگڑھ:اوباش نے اغوا کے بعد ایک اور ہوا کی بیٹی کی عزت تار تار کردی مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر دس روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے متاثرین سراپا احتجاج بن گئے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق کلروالی کے نواحی تھانہ روہیلانوالی کی حدود جھنڈے والی کے رہائشی محمد بلال ولد غلام فرید نے پولیس کو درخواست گزری جس میں موقف اختیار کیا کہ میری چودہ پندرہ سالہ بہن ساجدہ بی بی شام کے وقت نذدیک باندھے جانور کھولنے جارہی تھی کہ راستے میں کھڑےمہر محمد آصف کھوت نے اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی کار میں ڈال کرلے گئے اور رات بھر نامعلوم مکان پر ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے اگلے روز میری بہن موقع پاکر وہاں سے فرار ہوگئی اور گھر پہنچ گئی مقامی پولیس تھانہ روہیلانوالی نے میڈیکل کی روشنی میں مقدمہ تو درج کرلیا مگر دس روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں متاثرہ لڑکی کے ستر سالہ بیمار والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حکام نے انصاف فرسہم نہ کیا تو خودسوزی پر مجبور ہوں گے اس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے