فضا کی آلودگی اس وقت ہر ملک کامسئلہ ہے ، پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں فضائی آلوگی کا سامنا ہے لیکن اس کا حل تلاش کر لیا گیا ہے اور سعودی عرب نے اس سلسلے میں سبقت لے لی ہے. سعودی عرب میں ہوا صاف کرنے کا ایک بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ کی مختلف مساجد کو صاف اور ٹھنڈی ہوا کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔
تفصیلات کےمطابق مکہ معظمہ میں ہوا صاف کرنے کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح خادم الحرمین الشرییفن شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبداللطیف آل الشیخ اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کے ذریعے مسجد نمرہ اور مشاعر مقدسہ میں الخیف مسجد کو تازہ اور صاف ہوا فراہم کی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ مقدس دارالحکومت (مکہ معظمہ) میں ہوا کو صاف کرنے اور ایئر کنڈیشن فراہم کا یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت مسجد نمرہ اور مسجد الخیف کو تازہ ہوا فراہم کی جاسکے گی۔ ایک منٹ میں ان دونوں مساجد کو ایک منٹ میں 10 لاکھ ساڑھے تین مکعب فٹ تاز فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اب تک اکثر ممالک تگ و دو کر رہے ہیں. جنوبی ایشیائی ممالک اس سے کافی حد تک متاثرہیں.