بھارتی ریاست اترپردیش میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چچا کے زخمی ہونے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دلہے والوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دلہن کے چچا زخمی ہو گئے فائرنگ سے چچا کے زخمی ہونے پر 22 سالہ دلہن ارم نے شہزاد نامی دلہے کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا۔
دلہن نے کہا کہ میں اس شخص سے شادی کیسے کر سکتی ہوں جس کے مہمانوں کی فائرنگ سے میرے چچا زخمی ہو گئے باراتیوں کا میرے خاندان کے ساتھ برتاؤ ٹھیک نہیں تھا اور جب میں ان کے ساتھ جاؤں گی تو یہ میرے ساتھ نہ جانے کیسا رویہ اختیار کریں گے۔
دولہا اپنی ہونےوالی بیوی کودیکھنےکےبعد موقع سےکیوں فرارہوگیا؟
رپورٹس کے مطابق دلہن ارم کے شادی سے انکار کے بعد اس کے گھر والوں نے دلہا کی گاڑی توڑنے کے بعد دلہے کے رشتے داروں کی پٹائی کی اور انہیں کچھ دیر کے لیے یرغمال بھی بنالیا تھا بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تقریب کی ویڈیو کی مدد سے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کی جائے گی تاہم دلہا شہزاد اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اگر لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی گئی ہے تو اسلحہ لائسنس کی منسوخی کی رپورٹ بھیجی جائے گی دلہن کے چچا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔