حیات آباد سے گرفتار دہشت گرد کا اصل ٹارگٹ کیا تھا؟ ملزم نے خود ہی بتا دیا

پشاور کے علاقے حیات آباد سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف صوبائی وزراء تھے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد سے آپریشن کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم یاسر کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، یاسر سے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی میرا نشانہ تھے. مجھے ہدف ملا تھا کہ آئی ایس ایف کے جلسے میں خود کش حملہ کرواوں، اس حملے کے لئے موٹر سائیکل سوار اور خود کش بمبار تیار ہو چکا تھا. ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس محمد ایوب اور اس کے ڈرائیورپر قاتلانہ حملہ میں نے کروایا،. ملزم یاسر نے مزید بتایا کہ حیات آباد جہاں ہم رہ رہے تھے اور گرفتاری ہوئی ،سیکورٹی اداروں نے عمارت کو تباہ کیا وہ ہمارا ہیڈ کوارٹر تھا

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سولہ گھنٹے آپریشن جاری رہا تھا جس میں سیکورٹی اداروں کو عمارت کو تباہ کرنا پڑا تھا کیونکہ دہشت گردوں نے وہاں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا.

Comments are closed.