حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پا چکے ہیں ، جاوید غامدی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کی فکر اور تعلیمات کو حمزہ علی عباسی بڑی شد و مد کے ساتھ پروموٹکر رہے ہیں. انہوں نے حال ہی میں جاوید احمد غامدی کا ایک کلپ شیئر کیاجس میں غامدی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارےمیں یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ فوت ہو چکے ہیں اور دوبارہ دنیا میں تشریف نہیںلائیں گے،
واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی شوبز کو خیرآباد کہہ کر مذہب کی طرف مائل ہوئے ہیں . اس حوالے سے ان کی دین اور مذہب کے بارے میں غیر معمولی دلچسپی ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں دیکھی جاسکتی ہے. لیکن فکر غامدی سے اثر پزیری کا یہ عالم ہے کہ ان کی ترویج اور تنشیر کرتے نظر آتے ہیں.

حضرت عیسیٰعلیہ السلام کیا وفات پا گئے یا زندہ آسمانوں پر اٹھا لے گئے اس بارے میں اگر احادیث رسول صلعم کو دیکھا جائے پھر کوئی ابہام نہیںرہتا کیونکہ ان میںواضح طور پر مذکور ہے کہ حضرت عیسیٰ کہاں ، کب تشریف لائیں گے اور ان کی نشانی کیا ہوگی، کس حالت میں ہوں گے. پھر امام مہدی علیہ السلام کے ساتھ مل کر دجال کو قتل کریں گے ، صلیب کو توڑیں گے یہودیوںکو ختم کریںگےاور دنیا پر اسلام کا نفاذ کریں گے حتی کہ روئے زمین پر صرف اللہ وحدہ لا شریک کے ماننے والے رہ جائیں گے اور زمین عدل اور انصاف سے بھر جائے گی
https://www.facebook.com/182248258505523/posts/3326162660780718/.
جاوید احمد غامدی احادیث رسول کو تسلیم نہیںکرتے یا ان کو اپنی فہم اور فکر کے تحت تسلیم کرتے ہیں جو ان کے وضع کردہ اصول پر نہیںاترتی اس کو نہیں مانتے . قرآن پاک میں جہاں جہاں حضرت عیسیٰعلیہ السلام کا ذکر ہے وہاں سے دونوںفریق اپنے اپنے دعوے کو ثابت کرتے ہیں قرینہ اور پس منظر کی بحث سے اختلاف پیدا ہوتا ہے . جبکہ امت مسلمہ کا متفقہ طور پر یہی موقف ہے کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہیںاور آسمانوں کی طرف اللہ نے انہیںاٹھا لیا تھا. وقت مقرر پر دوبارہ تشریف لائیں گے اور اپنے فرائضجو اللہ کی طرف سے انہیں سونپے گئے ہیں ان کو انجام دیںگے.








