حضرت محمد ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد سینٹ سے بھی منظور

باغی ٹی وی: : سینیٹ میں بھی نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے اسمِ مبارک کے ساتھ ’خاتم النبیین‘ لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں نصاب اور دستاویزات میں نبی کریم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قراردار پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی۔

اس سے قبل وقومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کے نام کیساتھ”خاتم النبیین” لازمی لکھنے ،بولنے اور پڑ ھنے کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد وزیر مملکت علی محمد خان نے پیش کی جبکہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن نور الحسن تنویر نے تجویز کی ۔قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ( ن) کے نورالحسن تنویر نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے میں ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت کے نصاب سے نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ ”خاتم النبیین” کو ختم کیا جارہا ہے،اسکانوٹس لیا جائے تاکہ نبی کریم کے نام کے ساتھ ”خاتم النبیین”کو لکھا رہنے دیا جائے۔

Shares: