بھارت میں فیک پائلٹ لائسنس کا معاملہ ، حکام کا بڑا آپریشن

بھارت میں فیک پائلٹ لائسنس کا معاملہ ، حکام کا بڑا آپریشن

باغی ٹی وی : بھارت کی حکومت نے بھی فیک اور جعلی پائلٹس کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے . اس طرح بھارت کے دارلحکومت دہلی میں ایسے پائلٹ کو حکام نے گرفتار کیا ہے جس کے پاس فیک لائسنس تھا .ہوا بازی کے حکام نے غلط کاغذات جمع کروانے کے بعد ہوئے جہاز اڑانے کے شبہ میں کم از کم 14 پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔

کم از کم پانچ پائلٹوں کو پولیس نے دہلی میں گرفتار کیا ہے ، جبکہ دو دیگر کو راجستھان میں پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک سرکاری اہلکار کو اس سکیم اور فراڈ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) میں ایک سینئر عہدیدار ملک کی ہوا بازی مین پرواز کرنے والے طلبا کو لائسنس دینے کا ذمہ دار تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنسنگ نیٹ ورک کی حد کا تعین کرنے کے لئے اہلکار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے کے ذریعہ 3،000 سے 4،000 پائلٹوں کے لائسنسوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پائلٹوں کی آن لائن قومی رجسٹری تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے جعلی لائسنس کی فراہمی میں ملوث ہونے کی تصدیق کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

Comments are closed.