پنجاب پولیس کے باہمت اورمحنتی سب انسپکٹر،دوران ڈیوٹی چار سال میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/07/punjab-police-750x450-1.jpg)
لاہور:ملیے پنجاب پولیس کے باہمت اور محنتی سب انسپکٹر سے، جس نے دوران ڈیوٹی محض چار سال میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی.اطلاعات کے مطابق معاشرے میں ایسے بھی افراد موجود ہیں جواپنی محنت اورکاوش سے دوران ملازمت اوربھی اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق ایسے ہی ایک ہونہارنوجوان پنجاب پولیس کےسب انسپکٹرہیں ڈیوٹی بھی پوری کرتے ہیں ، لوگوں کو آسانی پہنچانے کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ وہ کام بھی کرتے ہیں جو معاشرے میں کم ہی لوگ کرتے ہیں
ملیے پنجاب پولیس کے باہمت اور محنتی سب انسپکٹر سے، جس نے دوران ڈیوٹی محض چار سال میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی..#PunjabPolice #EducationMatters #PhD #Celebration #Inspiration pic.twitter.com/kZswD5Y6ih
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) July 15, 2020
میری مراد لاہورپولیس کے سب انسپکڑمحمد عرفان ہیں جنہوں نے اپنی ملازمت کےساتھ ساتھ چارسال کےعرصے میں پی ایچ ڈی پاس کرکے یہ ثابت کردیا کہ انسان اگرکچھ کرنےکا ارادہ کرلے تو پھرمنزل پاہی لیتا ہے
محمد عرفان کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ ان کے والدین کی دعاوں اوراللہ کے فضل سے ہی ممکن ہوا ، ان کا کہنا تھا کہ علم کے پیاسوں کوچاہیے کہ وہ محنت کریں اورمنزل تک پہنچیں یہی معاشرے کی بہتری کےلیے ایک مستند اندازخدمت ہے