کن لوگوں کے کہنے پرمولانا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ، خود ہی بتادیا

0
33

اسلام آباد :کن لوگوں کے کہنے پرمولانا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ، خود ہی بتادیا،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اپنی ممکنہ حکمت عملی کااظہارکرتے ہوئے بہت سے اشارے دے دیئے ہیں ،

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے موجودہ حکومت کے خلاف جب دھرنا ختم کیا تھا تو شریف لوگوں کے کہنے پر کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شریف لوگوں کے کہنے پر جلسہ ختم کیا کیونکہ ان شریف لوگوں نے زبان دی تھی کہ وہ مارچ میں دوبارہ الیکشن کروائیں گے۔

مولانا نے مزید کہا کہ میں نے ان پر اعتبار کیا لیکن ان شریف لوگوں نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی۔ان باتوں کا اظہار مولانا نے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ یہ جرگہ آج شب دس بجکر پانچ منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائیگا۔

Leave a reply