آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین

0
58

سری نگر:آپ واقعی سفیرکشمیرثابت ہوئے:وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پرکشمیری قوم کا خراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق کل پاکستان میں 48 ویں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے جس طرح‌ مسئلہ کشمیر کے حل پرزور دیا کشمیری قوم کا کہنا ہے کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کشمیر کے لیے اس سے پہلے کسی نے آواز نہ اٹھائی

اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت سمیت کشمیریوں کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر حل کے بہت قریب ہے ، ادھر پاکستان میں موجود کشمیری قیادت نے بھی وزیراعظم عمران خان کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے کشمیری قوم کاکیس لڑا ہے اس سے پہلے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48ویں اجلاس کی شاندار میزبانی پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے مسلم بلاک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے متحد ہو کر کام کرے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راجہ فہیم کیانی نے لندن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سربراہی اجلاس کی میزبانی پاکستان پر مسلم دنیا کی قیادت اور عوام کے اعتماد کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں مسلم بلاک کو آئینہ دکھایا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہر برس خلیجی ممالک سے صرف ترسیلات زر کی مد میں تقریباً 34 بلین ڈالر کماتا ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ یہ ممالک بھارت پر بہت زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں لیکن ان خلیجی مسلمان ملکوں کو بہت کم معلوم ہے کہ بھارت ان کی سرزمین پر کمائی گئی رقم کو بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتا ہے جسکا او آئی سی کو اسکا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف تحریک پیش کرنے اور اسے نسل کشی اور جنگی جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے کیونکہ اب بیانات اور مذمت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply