اسلام آباد:کچھ شرم وحیاہوتا توآج صادق سجرانی کےسامنےنہ بیٹھتے:ن لیگ نےیوسف رضا گیلانی پرکیچڑاچھالنا شروع کردیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پرکامیابی کے ساتھ ہی کیچڑاچھالنا شروع کردیا اورسخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ’جس چیئرمین سینیٹ الیکشن کوعدالت میں چیلنج کیا، اسی کے پاس عرضی لے کر پہنچ گئے‘
ایوان بالا (سینیٹ) میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے پر تنقید کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے جن ارکان کی حمایت حاصل کرکے نمبر پورے کیے گئے سب جانتے ہیں وہ کس کے کہنے پرووٹ دیتے ہیں؟
احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرنے سے پہلے پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کےدوران سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آگرآج کچھ شرم وحیاہوتا تو جس چیئرمین سینیٹ الیکشن کوعدالت میں چیلنج کیا،اس کے سامنے عرضی لے کرنہ بیٹھتے
احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کے اقدام سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحاد کو دھچکا لگا، اگرپیپلزپارٹی کیلئے قائد حزب اختلاف کاعہدہ اتنا ہی ناگریز تھا تووہ اپنی مجبوری نواز شریف سے بیان کرتے، وہ یہ عہدہ خوشی سے پیپلزپارٹی کو دے دیتے۔
احسن اقبال کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے 27 سینیٹر اعظم نذیر تارڑ پر اعتماد کرچکے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں پیپلزپارٹی کے 21 سینیٹرز کو بھی پی ڈی ایم کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے،
احسن اقبال نے سخت الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر باپ ٹریڈمارک کے ساتھ اپوزیشن لیڈر بننا ہے تو اپوزیشن کےکردار اور تشخص پہ بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔








