صادق آباد ہیڈ ماسٹر کی ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب

0
441

عزت اور تکریم کے ساتھ ریٹائرڈ منٹ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،فیض اللہ فیض تعلیمی میدان میں ایک درخشاں ستارے کا نام ہے جس نے ہمیشہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے اداکئے ہیں بہت عرصہ تک اے ای اوکے عہدے پر بھی فائز رہے استاتذہ کی رہنمائی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں .

ان خیالات کا اظہار سی ای او رحیم یار خاں چوہدری اکبر علی، ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرسرفراز احمد بھٹی، پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر محمد خالد چوہدری، نے،فیض اللہ فیض کی بطور ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ منٹ الوادعی کی منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اپ اچھے ماہر تعلیم کے نام سے بھی جانے اور پہچانے جاتے ہیں تعلیم کے میدان میں اپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ جیسے اچھے ماہر تعلیم ہی اچھے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں، وقت کے دھارے نے انسانی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے دنیا سمندر ہے، مگر یہ دنیا عارضی ہے، کبھی دور تھا کہ ریٹائرڈ کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اور اب دور ہے کہ ریٹائرڈ منٹ خوشی سے لی جاتی ہے اج کے اس دور میں عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رانا خالد محمود خاں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول لو انکم سکیم صادق آباد، چوہدری مقبول احمد، ہیڈ ماسٹر سجاد احمد قزلباش، ہیڈ ماسٹر مسعود احمد، سید احسن گیلانی نے کہا کہ فیض اللہ فیض نے تعلیم کی شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ان کی تعلیمی خدمات ایک روشنی کی ماند ہیں خوش اخلاق انسان ہیں، بڑے ہی محنتی شخص ہیں، اپ ایک تعلیمی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،ہم نے تعلیم کے میدان میں فیض اللہ فیض سے بہت کچھ سیکھا ہے، اپ ایک اچھے شاعر بھی ہیں اپ کی بہترین شاعری سبق اموز ہوتی ہے۔

شاعری میں بھی اپ کو ایک اہم مقام حاصل ہے، ہماری دعاہے کہ اللہ تعالی اپ کو صحت والی زندگی دے، اپ کا تعلیم کے ساتھ ایک مثالی لگاؤ ہے اپ ریٹائرڈ منٹ کے بعد بھی تعلیم کے ساتھ وابستہ رہیں اور ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رانا خالد محمود خاں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول لو انکم سکیم صادق آباد، چوہدری مقبول احمد، ہیڈ ماسٹر سجاد احمد قزلباش، ہیڈ ماسٹر مسعود احمد، سید احسن گیلانی، پنجاب ٹیچریونین کے ضلعی صدر محمد خالد چوہدری،چوہدری محمد ارشد چیمہ، چوہدری الطاف حسین ودیگر نے بھی فیض اللہ فیض کو ریٹائرڈ منٹ پر تحائف پیش کئے۔

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول رانا خالد محمود خاں، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول لو انکم سکیم صادق آباد، چوہدری مقبول احمدنے سی ای او رحیم یار خاں چوہدری اکبر علی، ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرسرفراز احمد بھٹی کو سندھی اجرک کاتحفہ، اور پھولوں کے گل دسے پیش کئے گئے کیا، تقریب میں تحصیل بھر کے ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز، اور جملہ اسٹاف، دوست احباب نے شرکت کی

Leave a reply