لاہور:وکلاگردی پھرغنڈہ گردی،12مریضوں کی موت،درجنوں موت وحیات کی کشمکش میں، باقی دربدر،اطلاعات کے مطابق وکلاء کی غنڈہ گردی سے بہت سی جانوں کے ضیاع کے بعد جوصورت حال اس وقت در پیش ہے اس کے پیش نظر محکمہ صحت حکومت پنجاب نے مریضوں کو لاہورکے دیگرہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے
وکلاء کی غنڈہ گردی:لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررینجرزتعینات
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وکلا کی غنڈہ گردی کی وجہ سے اب دل کے مریضوں کو دیگر سرکاری ہسپتالوں کو بھیجوایا جانے لگا ،اطلاعات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری اسپتالوں کو مریض داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے
وکلاگردی، نااہلی اور بدنیتی…از..انشال راؤ
محکمہ صحت کے ذرائع کےمطابق لاہور کے جن ہسپتالو ں میں کارڈیک سنٹر ہیں مریضوں کو وہاں ریفرکیا جانے لگا ،اطلاعات کےمطابق میو ہسپتال، جناح ہسپتال ، شیخ زید ہسپتال اور سروسز ہسپتال مریض ریفر کیے گئے ،میو ہسپتال کے نارتھ میڈیکل وارڈ میں 8مریضوں کو داخل کیا گیا
ن لیگ کے گلو بٹوں نے قانون ہاتھ میں لیا فردوس عاشق اعوان
ذرائع کے مطابق پنجاب کارڈیالوجی کے 10دل کے مریضوں کو جناح ہسپتال کے کارڈیک وارڈ میں داخل کیا گیا ہے لاہور، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کی تمام سپتالوں کو پی آئی سی کے مریضوں کو ترجیحی بنیاد پرعلاج کرنے کی ہدایت کردی ہے،
بھارتی بنگال میں دو سر والے سانپ کی دہشت ، ہندوبھگوان ماننے لگے
یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اب ایمرجنسی اور وارڈز کو بند کر دیا گیا، انتہائی تشویشناک حالت والے مریضو ں کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا جا رہا ہے، متعدد مریضوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا جبکہ وارڈز کی لائٹس بند کر دی گئیں ،آخری اطلاعات کے مطابق لاہورسمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے مریض واپسی کے لئے روانہ