محکمہ صحت پنجاب کی موسم گرما کی شدت،سخت حبس، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی، تدارکی،احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) محکمہ صحت پنجاب نے موسم گرما کی شدت،سخت حبس، مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کو گیسٹرو سے بچاؤ کیلئے خصوصی حفاظتی، تدارکی،احتیاطی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کھانے پینے میں احتیاط سے گیسٹرو کے مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ گیسٹرو نظام انہضام میں انفیکشن اور سوزش کی بیماری ہے جو آلودہ پانی کے استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء میں موجود بیکٹیریا اور وائرس کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر کے طور پر پینے کا پانی ہمیشہ ابال کر استعمال کریں، کھانا اچھی طرح پکاکر کھائیں،فریج سے نکالاہوا کھانا اچھی طرح گرم کریں،کھاناکھانے سے پہلے اور رفع حاجت کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں، کھانے کے برتن دھوئے بغیر استعمال نہ کریں، کچن،باتھ روم اور ٹوائلٹ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری گیسٹرو سے متعلقہ کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری اپنے قریبی سرکاری ہسپتال یا مستند ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں تاکہ مرض کو بگڑنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے فری ہیلتھ ہیلپ لائن 0800-99-000 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں

Shares: