صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کا چھٹا اجلاس ہوا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر اور سنڈیکیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی، اس موقع پر رجسٹرار راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے سنڈیکیٹ اجلاس کے حاضرین کو ایجنڈا بارے آگاہ کیا، وزیر صحت نے یونیورسٹی میں ٹریننگ پروگرامز، کورسز اور مختلف ایس او پیز و ٹی او آرز کی منظوری دے دی، سنڈیکیٹ اجلاس میں راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے دوسرے طبی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلیمی معاہدوں کی منظوری دے دی گئی، سنڈیکیٹ اجلاس میں سپیشل ڈرائنگ اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دی گئی،

اجلاس کے دوران راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ تعلیمی اداروں میں میڈیکل اور لیبارٹری کے سامان کی خریداری کی منظوری دے دی گئی، سنڈیکیٹ اجلاس میں ہیماٹالوجی اینالائزر ایکویپمنٹ کی خریداری کی منظوری دے دی گئی، سنڈیکیٹ اجلاس میں کارڈیک مانیٹرایکویپمنٹ کی خریداری کی منظوری دی گئی، اسی طرح ہولی فیملی ہسپتال کی کارپارکنگ کے نئے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت پنجاب کو سب سے زیادہ بجٹ دے کر صحت کے شعبہ کو اولین ترجیح دی ہے،

Shares: