قصور:ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے: پی ایم اے قصور یوم سیاہ منانے پرمجبور،اطلاعات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) قصور نے ہیلتھ کیئر کمیشن (ایچ سی سی) کے بےوجہ چھاپوں کے خلاف بلیک ڈے (یوم سیاہ) منایا۔
ہیلتھ کیئر کمیشن (ایچ سی سی) کے خلاف منائے گئے "ڈے” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا پی ایم اے پاکستان بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کے لٸے پچھلے کٸی دہاٸیوں سے کام کر رہی ہے۔
ڈاکٹر خالد کا کہنا تھا کہ پی ایم اے کا بنیادی مقصد پاکستان بھر میں عطاٸیت کا خاتمہ اور میڈیکل کے شعبہ میں مزید بہتری لانا ہے، مگر ایچ سی سی کی مداخلت کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ عطائیت کا خاتمہ ناممکن ہو گیا ہے۔
اس پر خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ایم اے قصور ڈاکٹر عاصم وسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہیلتھ کٸیر کمیشن کے بناٸے ہوٸے قوانین کی ہمیشہ پاسداری کی ہے اب ہیلتھ کٸیر کمیشن اپنے اصل مقصد سے ہٹ چکا ہے۔
ڈاکٹر عاصم وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کٸیر کمیشن عطاٸیت کو پروان چڑھانے اور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینک پر چھاپے مارنے اور انہیں بلاوجہ تنگ کرنے پر مصروف عمل ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایم اے قصور اعلٰیٰ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہیلتھ کٸیر کمیشن کو بتدریج بہتری کی طرف لے جایا جاٸےاور ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے کلینک پر بلاوجہ کے چھاپے مارنا اور انہیں حراساں کرنا بند کیا جاٸے۔