کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج
بلوچستان سے گرفتار ہونے والے پاکستان کی جیل میں موجود بھارتی جاسوس 50 سالہ کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔ درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے اور حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔خیال رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاجب کہ اپریل 2017 میں اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔