نئی دہلی:بھارت مظفرنگرمیں مسلمانوں پرقیامت طاری،لوٹ مارقتل وغارت گری شروع ہوگئی ہے اوراطلاعات کے مطابق اس وقت رات کے سخت اندھیروں اوردسمبرکی ٹھنڈی راتوں میں مسلمان خوف کے مارے ادھرادھربھاگ رہے ہیں اوران کو کوئی چھڑانے والا نہیں ہے،

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس وقت صورت اس قدر خراب ہےکہ آر ایس ایس کے غنڈے گروہ درگروہ مسلمانوں پر اس طرح ٹوٹ رہےہیں جس طرح بھوکاشیرکسی شکارپرلپکتا ہے،مسلمان خاندان جان بچانے کی خاطر ادھر ادھر بھاگ رہے ہیں

ذرائع کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی جائیداداملاک کو جلایا جارہاہے،اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ کاروں ،بسوں اوردوسری گاڑیوں کو جلایا جارہاہے اورہرطرف غدرمچا ہوا ہے ،

مظفر نگر سے ذرائع کا کہنا ہےکہ ایسے محسوس ہوتا ہےکہ جیسے کہ 2002 میں گجرات میں ہونے سانحات کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،،مسلمان سخت خوف کی وجہ سے ادھر ادھر چپھنے کی کوشش کررہے ہیں‌

Shares: