دلوں کی دھڑکیں تیزہونے لگیں : چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات حکومت نے اپنی تعدادپوری کرلی

0
50

اسلام آباد: دلوں کی دھڑکیں تیزہونے لگیں : چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات حکومت نے اپنی تعدادپوری کرلی ،اطلاعات کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے چند گھنٹے قبل رابطوں میں تیزی آگئی۔

دوسری طرف حکومتی ارکان سے ووٹ لینے کے حوالے سے بھی پی پی اوراتحادی جماعتوں کی طرف سے رابطے کیے گئے ہیں‌،

ذرائع کے مطابق حکومتی سینیٹرز سے رابطے پیپلزپارٹی ارکان کی جانب سے کیے گئے، سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر عاصم، سعید غنی، فیصل کریم کنڈی نے رابطے کیے۔

حکومتی سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو پیپلزپارٹی رہنماؤں کے رابطوں سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے آج سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانے اور کور کمیٹی میں رابطوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جانتا ہوں ہمارے ارکان کو فون کیے جارہے ہیں، تمام ارکان چوکنا رہیں، غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

Leave a reply