گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے’ہیٹ سٹروک ایڈوائزری’ جاری

0
48

راولپنڈی: گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے’ہیٹ سٹروک ایڈوائزری’ جاری،اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے’ہیٹ سٹروک ایڈوائزری’ جاری کر دی ہے

ایڈوائزری چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری اور ڈسٹرکٹ سرویلینس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد علی مرزا کی طرف سے جاری کی گئی ہے

آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر سکتا ہے
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

شہری گرمی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی تدابیر پر سختی سے عمل کریں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

شہری مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

شدید گرمی میں صبح 10بجے سے 4بجے تک گھر سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

شدید دھوپ اور گرمی میں سر ڈھانپ کر رکھیں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

جسم کے درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے بھیگے ہوئے تولیئے سے جسم کو رگڑیں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

گرمی میں تھکاوٹ سے بچیں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

اگر لو لگنے کی علامات ظاہر ہوں تو مریض کو ٹھنڈی اور محفوظ جگہ پہنچائیں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

جسم پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

ٹانگوں کو سہارا دے کر سر کی نسبت قدرے اونچا کریں
(ہیٹ سٹروک ایڈوائزری)

Leave a reply