کراچی :مکان سے بڑی مقدارمیں بھاری اسلحہ،دستی بموں سے لیکرمارٹرگولے تک شامل ،اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک مکان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ فیڈرل بی ایریا میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔اس دوران ایک مکان سے 38 ایس ایم جی، 9 آر پی جی، 60 دستی بم، 10 ڈیٹونیٹر، 7 مارٹر گولے، 75میگزین، بارود سے بھرے 53 باکس، ایک سٹیلائٹ فون اور 2 پاسپورٹ بھی برآمد کیے گئے۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اسلحے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ اسلحہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا ، اس اسلحے کی برآمدگی کے بعد دہشت گردی کی بڑی بڑی وارداتیں ناکام ہوگئیں‌

Shares: