فوج اوردہشت گردوں کےدرمیاں سخت لڑائی:18دہشت گردہلاک

قاہرہ : فوج اوردہشت گردوں کے درمیاں سخت لڑائی:18دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق مصر میں فوج اور مسلح افراد کے مابین ہونے والے تصادم میں 18 مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔

ارنا نیوز رپورٹ کے مطابق مصر میں فوج اور مسلح افراد کے مابین صحرائے سینا کے شمال میں واقع چیک پوسٹ پر ایک جھڑپ ہوئی جس میں 18 مسلح افراد اور 2 فوجی ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک اس کی مزید تفصیلات اور مسلح افراد کی شناخت کے حوالے سے رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

مصر کے علاقے سینا میں حالیہ برسوں کے دوران مصر کی سکیورٹی فورسز، کئی بار مسلح افراد کے حملوں کا نشانہ بنی ہیں۔

سینا کے شمالی علاقے میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم دہشتگرد، سینا کے مرکز، جنوب اور اسی طرح مصر کے دیگر شہروں پر بھی حملے کرتے رہتے ہیں۔

Comments are closed.