کراچی میں طوفانی بارش:ایئرپورٹ بھی بھرگئے: پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کیے بغیر واپس روانہ

0
41

کراچی : کراچی میں طوفانی بارش:ایئرپورٹ بھی بھرگئے: پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کیے بغیر واپس روانہ ،اطلاعات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارش کے باعث لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40 منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جب کہ دوسری فیول ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 301 نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن اس وقت کراچی میں شدید بارش ہو رہی تھی اور موسمی کی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارہ واپس اڑا لیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش تھمنے کے بعد اب کراچی کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بارش تھمنے کے بعد اب کراچی کا جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

 

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر بس اے 320 نے اس کے بعد ائیر پورٹ کے اطراف کئی اطراف کے چکر لگائے مگر فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر یہ پرواز سکھر روانہ ہوگئی جہاں یہ پرواز باحفاظت اتر گئی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سکھر ائیرپورٹ پر ‏پی کے 301 کی ری فیولنگ ہو رہی ہے اور کراچی کا موسم بہتر ہونے کا سگنل ملتے ہی روانہ ہو جائے گی۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 303 کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

شدید بارش کی وجہ سے پائلٹ ‏پی کے 303 کو کراچی ائیر پورٹ کے اطراف 40 منٹ پرواز چکر لگائے جس کے بعد پرواز باحفاظت لینڈ کر گئی۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب ائیر پورٹ پروازوں کے لیے محفوظ ہے اور جہازوں کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔

Leave a reply