ہیما مالنی 74 برس کی ہو گئیں

ہیما مالنی بالی وڈ اداکارہ، ہدایت کار، پروڈیوسر، اور سیاست دان ہیں۔ ہیما مالنی بنیادی طور پر ہندی فلموں میں اپنے کام کے لیے مشہور ہیں۔ہیما مالنی نے فلمی سفر کا آغاز 1963 میں تامل فلم ادھو ساتھیام سے کیا۔اس کے بعد انہوں‌نے ہندی فلموں کا رخ کیا. ہندی فلموں میں انہوں نے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا یہاں تک کہ وہ شمی کپور کے ساتھ بھی ہیروئین آئیں. انہوں‌ نے اداکار دھرمیندر کے ساتھ 1980 میں شادی کی. ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے خطاب سے بھی نوازا گیا .ہیما مالنی نے کامیڈی سنجیدہ ہر طرح کی فلم میں کام کیا. اداکارہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز

سے بھی نوازا گیا ، بہترین اداکارہ کے فلم فئیر اورفلم فئیر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جیتنے والی اس اداکارہ کو پدم شری سے بھی نوازا گیا جو حکومت ہند کی طرف سے دیا جانے والا چوتھا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔ان کی مشہور فلموں میں سیتا اور گیتا ، کرانتی ، جانی میرا نام ، دھرما تما ، ستے پہ ستہ ، چرس ، قدرت ، راجہ رانی ، تری شول ، دوستی ، امیر غریب ، آزاد ، قدرت کا قانون ، لال پتھر ، بندش ، ماں و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. 2003 سے 2009 تک، مالنی کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے کے طور پر راجیہ سبھا، پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لیے منتخب کیا گیا۔ 2014 میں مالنی لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئیں۔ مالنی خیراتی اور سماجی کاموں میں شامل رہی ہیں۔ فی الحال، مالنی انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا کانسینس کی تاحیات رکن بھی ہیں.

Comments are closed.