سلمان خان کی دوسری ماں ہیلن بالی وڈ کی معروف ڈانسر رہی ہیں، انہوں نے ستر کی دہائی میں کئی سپر ہٹ فلموں میں ڈانس نمبرز کئے، ہیلن بطور ہیروئین تو اپنی جگہ نہ بنا سکیں لیکن ان کے دور میںکوئی ڈانس میں انکو شاید ہی مات دے سکتا تھا. سلیم خآن کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کرنا کم کر دیا اور کرتے کرتے ختم ہی کر دیا. انہوںنے ہم دل دے چکے صنم میں اپنی سوتن کے بیٹے سلمان خان کی ماں کا کردار کیا.ہیلن نے ایک میوزیکل شو میں شرکت کے دوران پوچھے گئے کچھ سوالات کا جواب یوںدیا، ان سے پوچھا گیا کہ کس ہیرو کو سو
سال تک ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے تو انہوں نے کہا کہ دھرمیندر ڈانس نہیں کر سکتے ان کو ڈانس سیکھنے کی ضرورت ہے. نامور ہیروز کی تصویریں دکھا کر سوال پوچھا گیا کہ ان میںسے کونسا ہیرو سب سے زیادہ ہینڈسم ہے تو انہوں نے اپنے شوہر کا نام لیا اور کہا کہ سلیم خان. ان کو نوے کی دہائی کے ہیروز کی تصاویر دکھا کر پوچھا گیا کہ کس کے ساتھ ڈانس کرنا چاہیں گی تو انہوں نے ان ہیروز میں سے سلمان خان کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں اپنے بچےکے ساتھ ڈانس کرنا چاہوں گی.