بالی وڈکے معروف رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکارہ ہیلن کے ساتھ میرا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ہماری ملاقات ایسے شروع ہوئی ، کہ ایک دن ہیلن میرے پاس آئی اور بتایا کہ ان کو کام نہیں مل رہا ، ظاہر ہے کہ ان کی عمر ان کرداروں کی نہیں رہی تھی جو ان کی پہچان تھی، میں نے ان کو تین دن میں تین فلمیں دلوا دیں ، وہ بہت خوش ہوئی ، اس نے میری عزت کرنا شروع کر دی، اور میرے پاس ان کا روٹین میں آنا جانا شروع ہو گیا، ہیلن کی طرف سے جو مجھے عزت مل رہی تھی وہ پیار میں بدل گئی ، ان کے
والدین تھے نہیں ایک بھائی تھا جو نشئی تھا وہ بھی چل بسا، یہ اکیلی تھی ، مجھے اس سے پیار بھی ہو گیا تھا تو میں نے شادی کر لی اور شاد ی کرکے بچوں کی ماں یعنی اپنی پہلی اہلیہ کو بتایا وہ بہت خوش نہ ہوئی لیکن اب ایسے ہی چلنا تھا تو اس نے کمپرومائز کیا، میں ہیلن کے ساتھ جتنا فئیر رہ سکتا تھا رہا. اپنے بچوں کو اعتماد میں لیا ، میرے بچوں کو شاید شروع میں لگا ہو گا کہ ہماری ماں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن بعد میں انہوں نے ہیلن کو قبول کر لیااور ہیلن اب ہماری فیملی کا حصہ ہیں.







