ڈیرہ سے واپسی پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ،عمران خان براستہ سڑک واپس روانہ

چیئرمیڈیرہ سے واپسی پر ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ،عمران خان براستہ سڑک واپس روانہ

عمران خان کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی سامنے آئی ہے ہیلی میں فنی خرابی سامنے آنے کے بعد ہیلی کاپٹر کی ڈی آئی خان سے واپسی پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی، پائلٹ نے فنی خرابی پر ہیلی کاپٹر اڈیالہ گاوں کے قریب اتار لیا .ہیلی کاپٹر پر عمران خان سمیت دیگر سوار افراد محفوظ رہے، عمران خان بعد ازاں بذریعہ سڑک بنی گالہ روانہ ہوئے،

واضح رہے کہ عمران خان جلسوں میں جانے کے لئے خیبر پختونخواہ کا ہیلی استعمال کرتے ہیں جس پر عمران خان پر کئی بار تنقید بھی کی جا چکی ہے، عمران خان کو سرکاری ہیلی استعمال کرنے پر نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے ، عمران خان اسکے باوجود ہیلی کاپٹر استعمال کر رہے ہیں، اور سیاسی جلسوں میں خیبر پختونخوا کے وسائل کا ضیاع کر رہے ہیں، عمران خان باز نہیں آ رہے اور مسلسل کے پی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں،

عمران خان بحیثت خود اس وقت صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ،اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں ہے.موضودہ صورتحال میں کیا عمران خان ایس او پیز کے مطابق کے پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے قوانین ایک سابق وزیراعظم جس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی ہو اور وہ قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے چکا ہو کیا وہ کسی صوبے کے سرکاری وسائل استعمال کر سکتا ہے؟

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

Comments are closed.