گوجرانوالہ: سماجی شخصیت ملک علی حسن کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی انصارالناس فاؤنڈیشن کیجانب سے غرباء اور مساکین کی خدمت کا سلسلہ زور و شور سے جاری۔ اتوار کے روز درجنوں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔
میںجنگوں کے خاتمے کے لیے آیا ہوں: امریکی صدر کامضحکہ خیز ٹوئٹ
تنظیم کیجانب سے فراہم کیے جانیوالے راشن بیگ میں آٹا، چینی، چاول، گھی، مختلف دالیں، صابن، چائے کی پتی، نمک سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کوآرڈینیٹر انصارالناس سیف الرحمان نے بتایا کہ رواں ہفتے کابینہ کے کئی اجلاس منعقد ہوئے جن میں غریبوں کی خدمت کے اس مشن کو بڑھانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
مرنے والے فقیر کی جھونپڑی میںبینک ، فقیر بادشاہ سرکار
ذرائع کےمطابق سیف الرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقصد کمزور اور غریب خاندانوں کی خدمت کرنا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ تنظیم کے تمام امور کو آن لائن کر رہے ہیں جس سے عوام الناس کو رسائی میں آسانی ملے گی۔








