ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ہیما مالینی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شوہر دھرمیندر کو کیمرے کے سامنے رہنا بہت اچھا لگتا ہے اور میں ان کو بتاتی ہوں کہ ہاں آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں وہ اپنی پرانی فلموں کو دیکھ کر پرانا وقت یاد کرتے رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں دھرم اور شبانہ اعظمی کے بوسہ دینے والا سین نہیں دیکھا لیکن امید ہے کہ شائقین فلم کو اور دھرم کو ضرور پسند کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دھرمیندر مجھے خود سکرین پر بہت اچھے لگتے ہیں. وہ بہت سی خوبیوں کا مجموعہ ہیں.
”میں نے زندگی میں ان سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ اچھے شوہر اور باپ ہیں”. ان کے پاس آج بھی کوئی فلم آتی ہے تو میں ان سے کہتی ہوں کہ ضرور کیجیے، اور ہر وقت کام کرنے کےلئے تیار رہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جوانی کے ٹائم پر ان میں جو انرجی تھی اسکی جھلک آج بھی نظر آتی ہے وہ واک کرتے ہیں، ورزش کرتے ہیں ، اچھا کھاتے پیتے ہیں . انکی فٹنس میرے لئے یقینا ایک مثال ہے .