بالی وڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اوربی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی ،اداکار سیف علی خان اور اداکار راکیش روشن سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔

باغی ٹی وی :اداکارہ ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کوپر اسپتال سے عوام کے ساتھ کورونا ویکسین لی ہے۔


بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن اوروالدہ پنکی روشننے بھی حال ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔اس ضمن میں راکیش روشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دونوں بھارتی اداکار سیف علی خان اور کمل حسن کو ویکسینیشن سینٹر کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔

واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 584 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار 761 ہو گئی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 62 لاکھ 91 ہزار 845 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 83 ہزار 173 ہو گئیں۔

Shares: