مزید دیکھیں

مقبول

گوجرہ: جامن کے پتوں کو آگ لگانے کے تنازع پر نوجوان قتل، ملزم کزن نکلا

گوجرہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار عبد الرحمن جٹ)...

پہلگام واقعہ،ہلاک افراد کے لواحقین بھارت سرکار پر برس پڑے

مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں...

پاکستان ترکیہ تعلقات

پاکستان ترکیہ تعلقات ضیاء الحق سرحدی، پشاور ziaulhaqsarhadi@gmail.com ...

ہیرو بٹ کو پذیرائی دینے پر عمران اشرف مداحوں کے شکر گزار

اداکارعمران اشرف جن کا رمضان میں ڈرامہ شروع ہوا ہیر دا ہیرو، اس ڈرامے میں عمران اشرف نے ہیرو بٹ کا کردار نبھایا ہے، عمران اشرف کے اس کردار کو انکے مداح بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ، ڈرامہ سپر ہٹ ہونے کے بعد عمران اشرف نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہیر دا ہیرو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے ، جب یہ ڈرامہ مجھے پہلی بار آفر ہوا اور میں نے کہانی سنی تو میں نے سنتے ہی ہاں کر دی، کہانی ریفرینشنگ ہے اور ڈائیلاگز بھی بہت اچھے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں ، اور جس مقام پر

ہوں اپنے مداحوں کی وجہ سے ہوں، میرے مداحوں کی حوصلہ افزائی مجھے مزید اچھا کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہے. میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار کسی مختلف کردار کے ساتھ سامنے آئوں . عمران اشرف نے کہا کہ دم مستم کے بعد میری اور امر خان کی جوڑی کو جس طرح سے ہیر دا ہیرو میں سراہا گیا اس کے لئے میں‌ان کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے. یاد رہے کہ عمران اشرف کا اس سے قبل ڈرامہ رقص بسمل آن ائیر گیا تھا اسے بھی شائقین نے بے حد سراہا تھا.