2020 کی آئیکون شخصیات: ہیری سٹائل نے مشہور خواتین شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا

اداکار وگلوکار ہیری اسٹائل گوگل کی مشہور ترین سلیبرٹی آئیکون میں بڑی اور مشہور خواتین شخصیات کو بھی پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

باغی ٹی وی : ہیری اسٹائل بین الاقوامی میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بنے اپنے لباس کے باعث سالہا سال موضوع بحث رہے تاہم اب برطانوی ویب سائٹ money.co.ukکی جانب سے جاری فہرست میں اداکار وگلوکار ہیری اسٹائل کو گوگل کی مشہور ترین اسٹائل آئیکون شخصیت (سلیبرٹی آئیکون) قرار دیا گیا ہے۔

جاری فہرست کے ٹاپ ٹین شخصیات میں میگھن مارکل، بلی ایلش اور کینڈل جیسی مشہور شخصیات بھی موجود ہیں۔

تاہم ہیری اسٹائل رواں برس اپنے متنازع انداز کے باوجود گوگل کی اسٹائل آئیکون شخصیات میں سرفہرست جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

Comments are closed.