اداکارہ حبا بخاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ عورتوں میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ گھر اور باہر دونوں کو مینج کر لیتی ہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس یہ آپشن آئے کہ میں گھر اور کام میں سے کسی ایک کا انتخاب کروں تو میں دونوں کا انتخاب کروں گی اور دونوں کو ایک ساتھ مینج کرنے کی کوشش کروں گی، انہوں نے کہا کہ اگر میرے گھر میں کوئی پارٹی ہو اور میری شوٹنگ بھی چل رہی ہو تو ایسا نہیں ہے کہ میں کوئی ایک کام چھوڑ دوں گی، بلکہ اپنی شوٹنگ ڈائریکٹر سے کہہ کر جلدی کر لوں گی اور گھر کے ایونٹ میں
شرکت ضرور کروں گی چاہے وہ دوسرے ہی شہر میںکیوں نہ ہو.انہوں نے کہا کہ خدا نے عورتوں کو بہت ساری صلاحیتوں سے مالا مال کر رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ میں جوائنٹ فیملی میں رہنا پسند کرتی ہوں ، مجھے اچھا لگتا ہے فیملی ممبرز کا اردگرد ہونا ان کے ساتھ مل جل کر رہنا. یاد رہے کہ حبا بخاری نے اپنے ساتھی اداکار آریز احمد کے ساتھ شادی کی اور دونوں ایک خوشگوارنجی زندگی بسر کررہے ہیں. شادی کے بعد حبا نے کام نہیں چھوڑا.