پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل حبا علی خان خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں-
باغی ٹی وی :اداکارہ حبا علی خان نے اپنی شادی کی اطلاع مداحوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دیتے ہوئے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا –
https://www.instagram.com/p/CF9tP4XAOxf/?igshid=hwvvzr98um06
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ’حبا سلمان‘ کرلیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ حبا علی کی یہ دوسری شادی ہے پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مداحوں اور ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے-
اداکارہ حبا علی نے کئی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اپنا الگ مقام بنایا اداکارہ نے اپنے پرائے، بے تابیاں، پرفیوم چوک جیسے ڈراموں میں کام کیا۔