سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک نے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق جواب جمع کرادیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل جماعت اسلامی سیف الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر میونسپل ٹیکس وصولی کیس کی سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ عدالتی حکم پر عمل کردیا ہے، کے ایم سی سے طے شدہ معاہدے کا جائزہ بھی لیا ہے۔جواب میں سندھ ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق ٹیکس کی وصول شدہ رقم کے ایم سی کو ادا بھی کردی ہے۔اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اووربلنگ سے عوام پریشان ہیں، ایسے میں بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی شامل کردیا گیا ہے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ میئر کراچی نے میونسپل ٹیکس کی وصولی کیالیکٹرک کو آوٹ سورس کردی ہے، مرتضی وہاب نے معاہدہ کرنے میں اپوزیشن سے مشاورتی عمل کو بائی پاس کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ سے امریکی سیکریٹری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال