لاہور:نوازشریف کی تربیت کا شاہکار:سیاسی فرزند کی اعلیٰ ظرفی ،کمال اخلاق:رانا ثنااللہ کا شیخ رشید کے لیے بڑاخطاب،اطلاعات کے مطابق کرپشن کیس میں برطرف سابق وزیراعظم نوازشریف کی تربیت کا ایک اورشاہکارسامنے آگیا ہے، جس نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمال اخلاق پیش کیا اورشیخ رشید کو بڑے خطاب سے پکارا
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے رانا ثنااللہ نے "پنڈی کا شیطان ” تک کہہ دیا ،
ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کے بیان کے جواب میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی کا شیطان ہر دوسرے دن شیطانیاں کرنے آجاتا ہے،لگتا ہے اس شیطان کو رمضان سے پہلے ہی بند کرنا پڑے گا
رانا ثنا اللہ نے سخت برے انداز میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ فسادی انسان نے ریلوے کو کباڑہ بنادیا ہےکبھی یہ شیخص نیب کا ترجمان بنتا ہے کبھی اداروں اور کبھی حکومت کا
رانا ثنااللہ نے یہاں پرہی بس نہیں کی بلکہ رشید کے نام کوبگاڑ کریہ کہا کہ شیدا ٹلی صاحب کراچی واقعےکے بعد علی بابا اور چالیس چوروں کے ٹولے کی ڈرامے بازی حقیقت عیاں ہوگئی ہے
حکومت خود تو متنازعہ ہے یہ اداروں کو بھی متنازعہ کرنے کی گھناؤنی سازش کررہی ہے،شیخ رشید جیسا شیطان صفت آدمی فسادی،بربادی اور تباہی کا فارمولہ ہے،رانا ثنااللہ نے اپنے سابق سیاسی ساتھی شیخ رشید کے بارے میں کہا کہ عمران نیازی نے اس کو رکھا ہی مغلظات اور فضولیات بکنے کےلیے ہے
رانا ثناللہ کہتے ہیں کہ اس کی باتوں کو نہ تحریک انصاف سنجیدہ لیتی ہے اور نہ عوام،کراچی واقعے نے کٹھ پتلی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے،یہ کرائے کا ترجمان ہر روز دہشت گردی کی دھمکیاں دے رہا ہے،کراچی واقعے کے بعد یہ ڈرامہ سیریل کا پارٹ ٹو ہے
رانا ثناللہ کہتے ہیں کہ عمران نیازی اور اس کے خوشامدی ترجمانوں میں زرا بھی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مریں،شیخ رشید جیسا کم ظرف شخص عورت کی عزت اور احترام کو سمجھ ہی نہیں سکتا