لندن:سالانہ 9کروڑ20 لاکھ تنخواہ لینے والا بھارتی شہری کنٹین سے کھانا چوری کرتے پکڑاگیا،اطلاعات کےمطابق لندن میں ایک بھارتی شہری جوکہ سالانہ 10 کروڑروپے کے لگ بھگ تنخواہ لیتا ہے کنٹین سے کھانا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا جس کی وجہ سے وہ اس وقت ایک فلیش پوائنٹ بنا ہوا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے فنانشیل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ کہ پارس شاہ نامی بھارتی شہری جو کہ لندن میں سٹی بینک میں ملازم ہے اوربرطانیہ میں سرمایہ کاری بھی کرتا ہے ، اخبار کےمطابق بدقسمتی سے پارس شاہ نامی بھارتی کو پچھلے مہینے اس وقت نوکری سے ہاتھ دھونا پڑاجب اس پرکھانا چوری کرنے کا الزام ثابت ہوگیا

ادھر ذرائع کےمطابق پارس نے باقاعدہ 2017 سے اس بینک کے ساتھ نوکری شروع کی تھی ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پارس شاہ پرپہلے بھی شک تھا کہ وہ کنٹین سے کھانا چوری کرکے کھاتا ہے ، تاہم اس مرتبہ کیمرے کی آنکھ نے یہ سارا منظرمحفوظ کرلیا اوریہی ثبوت اس کی رسوائی اورنوکری سے فراغت کا سبب بنی

Shares: