حجاز مقدس میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

0
69

سعودی عرب میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا اور معتمرین کے لیے مسجدالحرام کے دروازے کھول دیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد مسجدالحرام پہنچ گئے ہیں جہاں کورونا ایس او پیز کے تحت عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے، عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔

پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا، جس میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی گئی ہے۔ جس میں چھ ہزار معتمرین یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں پندرہ ہزار سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یومیہ عمرہ ادا کریں گے، چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ مسجد نبویؐ کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں دیگر ممالک کے مسلمانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہو گی جس کے تحت بیس ہزار افراد یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

عالمی وبا کے باعث سعودی حکام نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
دنیا بھر سے روزانہ 20 ہزار افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جاسکیں گے۔ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Leave a reply