جمعرات کے روز پولیس مرکز حملے میں یمنی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی جنوبی شہر عدن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں کےدو حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 50ہوگئی ہے جب کہ 48 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکا عدن شہر کے مضافاتی علاقے عمر المختار میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے ایک پولیس مرکز پر کیا گیا۔ اس حملےمیں 13 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں ایک ملٹری کیمپ میں عسکری پریڈ کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں سپورٹ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل منیر الیافعی سمیت 36 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

حوثی ملیشیا نے اپنے زیر انتظام چینل "المسيرہ” ٹی وی پر بتایا ہے کہ اس نے الجلاء کیمپ میں عسکری پریڈ کو ڈرون طیارے اور درمیانی مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کے ذریعے حملے کا نشانہ بنایا۔

زرائع کے مطابق پولیس مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہل کار جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال
منتقل کیا گیا۔ دھماکے میں پولیس مرکز کے اطراف واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

Shares: