تحریک انصاف کے رہنما اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق اور ہلال احمر آمنے سامنے آگئے ، رپورٹس کے مطابق ابرار الحق نے ہلال احمر کی چئیرمین شپ کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد دعوی کیا تھا کہ انہوںنے سیلاب زدگان کے لئے 6 ارب روپے جمع کئے تھے اور یہ بھی کہا کہ اگر میں چئیر مین رہتا تو پیسے صحیح جگہ پر لگاتا جس پر ہلال احمر کی طرف سے ایک بیان آیا اور انہوں نے ابرار الحق کو جھوٹے بیانات دینے سے منع کیا اور کہا کہ ایسا کوئی دعوی نہ کریں جو جھوٹا ہے بلکہ انہوں نے ابرار الحق کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ جتنی رقم جمع ہونے کا ابرار دعوی کررہے ہیں اسکا ساتواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں آیا. اس کے بعد ابرار الحق سے سوال
ہونے لگے تو ابرار الحق کو شرمندگی اٹھانا پڑی جس کے بعد انہوںنے اپنے لیڈر عمران خان کی طرح یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میں نے ایسا بالکل نہیںکہا کہ میںنے 6 ارب ہلال احمر کو سیلاب زدگان کے لئے جمع کر کے دئیے ہیں بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ ابھی 6 ارب آنے تھے لیکن وقفے وقفے سے ایسا ہونا تھا. تاہم ہلال احمر نے ابرار الحق کو کھری کھری سنا کر انہیں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعوے کرنے سے خبردار کر دیا. لیکن ابرار الحق نے جو یوٹرن لیا ہے اس سے کافی سوال پیدا ہوئے ہیں اور ان کا جھوٹ اب ان کی ہلال احمر میں کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے.