بھارتی اداکارہ حنا خان جنہوں نے بگ باس 11 میں بطور امیدوار شرکت کی تھی انہوں نے ھال ہی میں عمرے کی سعادت ھاصل کر لی ہے. حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی اپنی فیملی کے ساتھ کی اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں،. حنا خان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اور اس سے پہلے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں ، عمرہ کے بعد انہوں نے ایک وڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ میں نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کر لی ہے میری دعا ہے کہ خدا ہماری دعائیں قبول فرمائے. اس وڈیو میں حنا خان چہرے سے بہت ہی پر سکون اور خوش دکھائی دے رہی ہیں. حنا خان کی اس وڈیو کے بعد ان کو انکے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونا شروع ہو گئیں . بہت سارے مداحوں نے ماشاء اللہ لکھ کر کہا
کہ خدا آپ کا عمرہ قبول فرمائے اور آپ کی دعائیں قبول فرمائیں. یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیںہے کہ کسی اداکار نے عمرہ یا حج کی ادائیگی کی ہے تو اسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اس سے قبل بھی شاہ رخ خان ، عامر خان و دیگر کی ایسی وڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس میں وہ خدا کے گھر میں کھڑے ہیں.