اداکارہ حنا الطاف اور ان کے شوہر آغا علی کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر چرچا میں رہتے ہیں. کئی بار ایسا ہو چکا ہے کہ ان کو وضاحتیں بھی دینا پڑیں. حنا الطاف کہتی ہیں کہ وضاحتیں دینے سے بہتر ہےکہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی بات ڈسکس ہی نہ کی جائے. اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑبن جاتا ہے بلاوجہ ہی بات اتنی کھیچ جاتی ہے کہ اس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. حنا نے گلہ کیا کہ سلیبرٹیز سے جوڑ دی جاتی ہیں ایسی چیزیں جن کا حقیقت سے تعلق ہی نہیں ہوتا. انہوں نے کہاکہ انہی
وجوہات کی بناء پر میری نظرمیں سوشل میڈیا کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور اب میں اسکو اہمیت نہیں دیتی نہ اس پر آنے والی وڈیوز کو اب میں اہمیت دیتی ہوں اسلئے میں نے سوچا ہے کہ اب سوشل میڈیا پر کسی بات کو ڈسکس ہی نہیں کرنا. انہوں نے کہا کہ موٹاپے پہ کسی کا کنٹرول نہیں ہے اور نہ ہی اسکو روکنے کے لئے کسی سے سوشل میڈیا پر ڈسکشن ہونی چاہیے میں نے یہی سیکھا ہےکہ بس اپنے کام سے کام رکھیں اور سوشل میڈیا پر انٹریکشن سے دور رہا جائے.