چین کے شہر ووہان مسے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ہر کوئی اس کے خو ف و ہراس میں مبتلا ہے چین کے شہر میں پاکستانی طالبعلموں نے حکومت سے اپنے بچوں کو واپس لانے کی درخواست کی دائر رکھی ہے
باغی ٹی وی : چین کے شہر سے پھوٹنے والی کورونا وائرس کی وبا نے جہاں چین میں سینکڑوں لوگوں کو متاثر کیا وہیں متعدد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ہر کوئی اس کے خو ف و ہراس میں مبتلا ہے چین میں پھیلی اس وبا کے پیش نظر پاکستانی طالبعلموں کے والدین نے حکومت سے اپنے بچوں کو واپس لانے کی درخواست کی تھی جس پر حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا نہ ہی پاکستانی طالبعلموں کو واپس لانے کے لئے کوئی اقدامات کئے تھے
لیکن چند حکومتی عہدیدارو اپنے اثر و رسوخ کی وجہ کچھ لوگوں کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو گئے تھے جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی کارکن حنا بٹ نے زلفی بخاری سمیت ان عہدیدراوں کو پاکستان میں کورونا پھیلنے کا وجہ قرار دیا
چین مے پھنسے طلبہ اور والدین دہائی دیتے رہے کہ ہمارے بچے واپس پاکستان لائے جائیں لیکن کسی نے نہ سنی۔ لیکن سید زلفی بخاری اور دوسرے وزرااپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوستوں اور رشتہ داروں کو قرنطینہ میں رکھے بغیر ایران سے پاکستان لائے۔ اور اس کا نتیجہ آپکے سامنے ہے۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 17, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حان بٹ نے لکھا کہ چین میں پھنسے طلبا اور ان کے والدین دہائی دیتے رہے کہ ہمارے بچوں کو واپس لایا جائے لیکن کسی نی نہیں سنی لیکن سید زلفی بخاری اور دوسرے وزرا اپنا سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوستوں اور رشتہ داروں کو قرنطینہ میں رکھے بغیر ایران کے راستے سے پاکستان لائے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً 200 ہو گئی ہے








