معروف اداکارہ حنا دلپذیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیان کر دی ہے اپنی زندگی کی وہ داستان جس کو سن کر ہر کسی کا دل پسیج جائے. انہوں نے کہا کہ میری شادی 1992 میں ہوئی تھی ، اور میری پسند کی شادی تھی ، ہم دونوں بہت خوش تھے ، ہمارے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں تھے ، لیکن ایک دن کسی بات پر میرے شوہر کو غصہ آیا اور انہوں نے مجھے طلاق دیدی. حنا دلپذیر نے کہا کہ میرا شوہر بہت اچھے دل کا انسان تھا وہ اچھے سے پیش آتا تھا اور کبھی مارتا پیٹتا یا گالیاں نہیں دیتا تھا. لیکن ایک دن پتہ نہیں اسکو کیا ہوا کہ اس نے مجھے غصے میں آکر طلاق
دیدی. انہوں نے کہا کہ جب مجھے میرے شوہر نے طلاق دی اس وقت میرے بچے کی عمر چار سال تھی. میں بہت پریشان ہوئی لیکن قسمت کا فیصلہ سمجھ کر قبول کر لیا شاید ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اتنا ہی ساتھ تھا. لیکن حنا نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ میرا سابق شوہر جہاں بھی ہو گا خیریت سے ہوگا اور ایک اچھی زندگی گزار رہا ہوگا. واضح رہے حنا دلپذیر نے کامیڈی میں اپنا ایک نام اور مقام بنایا ہے. ان کی بے ساختہ اداکاری ہی ان کی پہچان ہے.