اپنی اہلیہ حنا الطاف کے دیوانے آغا علی اور حنا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے، میزبان ندا یاسر نے حنا سے پوچھا کہ آپ کے شوہر آغا آپ کو کتنی عیدی دیتے ہیں ، تو اس پر انہوں نے کہا کہ مجھے آغا کی طرف سے اچھی خاصی عیدی ملتی ہے ، ندا یاسر نے پوچھا کہ کتنی عیدی ملتی ہے تو حنا نے کہا کہ میں بتا نہیں سکتی کہ لیکن اچھی خاصی عیدی ہوتی ہے ، اس پر آغا علی نے کہا کہ اتنی بھی اچھی نہیں ہوتی لیکن اتنی ہوتی ہے کہ حنا کو برا نہ لگے. حنا نے کہاکہ عیدی ایک ایسی چیز ہے جو نہیں چھوڑنی چاہیے جتنی ملے

رکھ لینی چاہیے. اور میں تو بہت زیادہ پرجوش ہوتی ہوں کہ مجھے عید پر اپنے شوہر سے عیدی ملے گی. انہوں نے کہا کہ ہم عید لاہور میں‌کرتے ہیں، اور ہم دونوں ہی بہت خوش ہوتے ہیں کہ ہم فیملی کے درمیان عید کریں گے ، اس دوران کسی شوٹنگ پر نہیں جانا ہو گا. حنا نے کہا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور ہم تو لاہور جا کر عید کرنے کےلئے اپنی ٹکٹس بھی کروا چکے ہیں.

Shares: