ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم
ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہولی کے موقع پر مسلم خواتین کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ چاہے نقاب باندھ کے نکلو بھائی جان کے ساتھ، رگڑ کے رنگ لگے سنو محترمہ سیدھی بات، ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم جاری ہے. جس سے مسلم خواتین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے.
چاہے نقاب باندھ کے نکلو بھائی جان کے ساتھ، رگڑ کے رنگ لگے سنو محترمہ سیدھی بات، ہندو انتہا پسندوں کی بھارت میں ہولی پر مسلم خواتین مخالف مہم #MeraRangMeriHoli #Holi #HoliFestival #HappyHoli2020 @AnsarAAbbasi pic.twitter.com/dbinBbz01A
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 10, 2020
دوسری جانب دہلی میں ہونے والےفسادات کے بعد ان علاقوں کی سیکورٹی سخت کرنے کا دعویٰ کیا جا رہاہے، پولیس کی بھاری نفری علاقوں میں تعینات کی گئی ہے، مسلم خواتین نے ہولی کے دنوں میں گھروں سے نہ نکلنے کی منصوبہ بندی کی ہے.
ہولی کے موقع پر ہندو خواتین کی بھی بڑی کم تعداد اس بات گھروں سے نکلی ہے، ایک خاتون آشا شرما کا کہنا تھا کہ پہلے ہم ہولی پر پوجا کے لئے باپر جاتے تھے لیکن اس بار حالات صحیح نہیں اسلئے گھر میں ہی پوجا کریں گی.
واضح رہے کہ دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں 50 سے زائد افراد مارے گئے تھے، ہندو انتہا پسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں، مساجد پر حملے کیے تھے