بھارتی ریاست اترپردیش بھی ہندوانتہاپسندوں نے ایک مدرسہ کے کم عمر طلباء پر جے شری رام کا نعرے نہ لگانے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے.
تمہیں پاکستان ہونا چاہیے، بھارت میں مسلم نوجوان کے نام بتانے پر ہندوانتہاپسندوں نے گولی مار دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے اناؤ علاقہ میں پیش آیا ہے. مقامی مدرسہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ طلباء جن کی عمر 12 تا 14 سال کے درمیان ہے ،جی آئی جی میدان کے پاس کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہاں 4 ہندوانتہاپسند پہنچ گئے اور طلباء سے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کو کہا طلباء نے انکارکردیا جس پر انتہاپسندوں نے ان بچوں پرکرکٹ بیٹ اورپتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں طلباء زخمی ہوگئے،
ہندوانتہاپسندوں نے تشدد کے دوران طلباء کے کپڑے پھاڑ دیے اور بری طرحمارتے رہے. مدرسہ انتظامیہ کی شکات پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے. تشدد کرنےو الے انتہاپسندوں کی شناخت بجرنگ دل کے اہلکاروںکے طور پر ہوئی ہے. اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے. مقامی مسلمانوں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے.