بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا
تامل ناڈو:بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق انڈیا کی ریاست تامل ناڈو اور اس کا ایک گاؤں ندور یہاں کے ہزاروں ہندو مکینوں نے آئندہ ماہ مسلمان ہونے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے سرکار کی دوڑے لگی ہیں.
اس گاؤں کے مکینوں کا تعلق ہندوں کی نیچ ذات یعنی دلتوں سے ہے جب کہ پڑوسی گاؤں کے لوگ ہندوں کی اونچی ذات سے تعلق رکھتے ہیں،نیچ ذات کے ہندو کو اونچی ذات کے ہندوں سے دور رکھنے کے لئے درمیان میں ایک دیوار سرکار کے فنڈ سے تعمیر کی گئی تھی جو کہ گر گئی جس کے نتیجے میں 17 دلت ہلاک ہوگئے.
دلتوں کے حقوق کے لٸے کام کرنے والی تنظیم کے سربراہ الاوینل کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ہندوستان میں امتیازی سلوک ہو رہا ہے،ہمیں اچھوت سمجھا جا رہا ہے،اس لئےتین ہزار سے زائد دلت آئندہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہوں گے،ہمیں اسلام کی آغوش میں سکون ملے گا.