مزید دیکھیں

مقبول

حرامانی کی "عورت مارچ” کے نعرے”اپنا کھانا خود گرم کرو” کی حامی خواتین پر طنز

اداکارہ حرا مانی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ویڈیو کے ذریعے ’عورت مارچ‘ کی حامی خواتین پر طنز کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کے لیے پیغام دیا ہے۔

باغی ٹی وی : اداکارہ حرا مانی ان دنوں فیملی کے ہمراہ امریکا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں اور وہاں سے چھٹیاں مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے گاڑی میں پیٹرول بھرتے ہوئے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں باہر کے ممالک میں خواتین سارے کام خود کرتی ہیں اور اس بات کے لیے میں ان کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔

اس کے ساتھ اداکارہ نے پاکستان میں رہنے والی خواتین کو باور کرایا کہ ہم بڑے خوش قسمت ملک میں رہتے ہیں جہاں آپ کی ایک آواز پر ملازمائیں آپ کا کام کرتی ہیں۔

حرا مانی نے کہا کہ یہاں تک کہ جب آپ گاڑی میں پیٹرول یا گیس بھروانے گیس اسٹیشن جاتے ہیں تو وہاں پر بہت سارے لوگ ہوتے ہیں جو آپ کی گاڑی میں گیس یا پیٹرول بھرتے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ حرا مانی نے ’عورت مارچ‘ کا مخصوص نعرہ ’اپنا کھانا خود گرم کرو‘ بھی لکھا-

واضح رہے کہ ہر دلعزیز حرامانی کے چلبلے انداز اور سادگی کو مداحوں کی جانب میں بہت پسند کیا جاتاہے بہت کم عرصے میں اندسٹری میں اپنی الگ پہچان بنانے والی حرامانی کی سادگی کو نہ صرف مداحوں بلکہ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی پسند کیا جا تاہے-

حال ہی میں اداکار فیروزخان نے احسن خان کے ٹاک شو میں کہا تھا کہ انہوں نے حرا مانی کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا ہے پھر بھی وہ حرا مانی کے ساتھ بہت اُنسیت رکھتے ہیں، انہیں حرا مانی سے بہت اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ حرا مانی بہت صاف دل کی صاف دل کی کچی سی سادہ اور کھری اداکارہ ہیں، وہ بناوٹی بالکل بھی نہیں ہیں اور نہ بناوٹی بننے کی کوشش کرتی ہیں۔

اس پر شو کے میزبان احسن خان کا بھی کہنا تھا کہ جب کوئی ایکٹر بنتا ہے بہت زیادہ اسے شہرت ملتی ہے تو وہ اتراتا ہے میں مشہور اداکار ہوں لیکن حرا میں ایسا کچھ نہیں ہے-

اس دوران حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ہاں بالکل حرا مانی مشہور اداکارہ ہونے کے سبب بھی نخرے نہیں کرتیں، وہ عوام کے دلوں میں رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو بہت اہمیت دیتی ہیں، وہ اداکارہ ہونے پر اتراتی نہیں ہیں-

فیروز خان اداکارہ حرامانی کے لئے کیا محسوس کرتے ہیں؟